بزنس

امریکی درآمدت پر عائد کردہ جوابی پابندیوں کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کو ماہانہ ایک بلین ڈالر کا نقصان

بیجنگ (صباح نیوز)چینی حکومت کی طرف سے امریکی درآمدت پر عائد کردہ جوابی پابندیوں کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کو ماہانہ ایک بلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے مابین اس تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی تجارت کو بھی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ واشنگٹن کی طرف سے چینی درآمدات پر50 بلین ڈالر کی اضافی محصولات عائد کیے جانے پر بیجنگ نے بھی جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ متعدد امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگائے جائیں گے، جن میں خام تیل بھی شامل ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button