انٹرنیشنل

امریکی خاتون سفیر کا ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزام کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 10 سے زائد امریکی خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھالنے سے قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ جن خواتین نے الزامات عائد کئے ہیں ان کی بات سنی جائے۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے ان تمام خواتین پر فخر ہے، جنہوں نے ہالی ووڈ کے ستاروں سمیت دیگر معروف شخصیات کے جنسی حملوں اور ان کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی۔جن خواتین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں ان کی بات سنی جائے اور اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button