امریکی جہاز کا جنوبی چائنا سمندر میں متنازع جزائر کے گرد چکر

واشنگٹن(نیوز وی او سی)امریکی نیوی کا ڈیسٹرائر ‘‘فریڈم آف نیوی گیشن آپریشن’’کے دوران جنوبی چائنا سمندر میں چین کے تعمیر کردہ مصنوعی جزائر کی 12ناٹیکل میل کی حدود میں پہنچ گیا۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس امریکی اقدام سے شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنے کی کوششیں پیچیدگی کا شکار ہو سکتی ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے پر ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ نیول جہاز نے متنازع جزائر کے گرد چکر لگایا، ‘‘فریڈم آف نیوی گیشن آپریشن’’ کے نام پر متنازع جزائر کے گرد امریکی نیول جہاز کا تیسرا چکر تھا۔
Load/Hide Comments