انٹرنیشنل

امریکی اعلان پرفلسطین میں مکمل ہڑتال،امریکہ ثالث نہیں رہا،،فلسطینی صدر

فلسطین 8 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ محمد نعیم طلعت نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے اعلان کے بعد فلسطین میں احتجاجا مکمل ہڑتال کی گئی،،سرکاری دفاتر،،کاروباری وتعلیمی ادارےاورٹرانسپورٹ مکمل طورپربندرہی۔۔۔۔فلسطینی صدر محمود عباس نےامریکی اعلان کےبعد ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کیا،،جس میں انہوں نے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ،،ان کاکہناتھاکہ فیصلے سے امریکا کا امن عمل میں ثالث کا کردار ختم ہوگیا،ٹرمپ کا اقدام اسرئیل کے فلسطینی سرزمین پر قبضے کو تقویت بخشے گاجبکہ تشدد پسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نےاس عزم کااظہارکیاکہ ہم قومی آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔دوسری جانب فسلطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا کہنا تھاکہ فیصلے سے دو ریاستی حل تباہ ہو گیا،،تنظیم نےاپنے بیان میں مزید کہاکہ ٹرمپ نے امریکا کو مستقبل میں کسی بھی امن عمل کے لیے نااہل کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button