شوبز

امریکی اداکارہ ایلسن میک جنسی اسمگلنگ میں مدد پر گرفتار

مشہور امریکی اداکارہ ایلسن میک کو جنسی اسمگلنگ میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایلسن میک پر خواتین کو ’سیلف ہیلپ گروپ‘ کو لڑکیاں اسمگل کرنے کا الزام ہے،جہاں اسمگل ہونے والی خواتین کو جنسی تسکین اور مزدوری کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
سیلف ہیلپ گروپ کے لیڈر ’کیتھ رینائر‘ کو ایف بی آئی کی جانب سے مارچ میں میکسیکو سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مشرقی نیویارک کے اٹارنی کے بیان کے مطابق اداکارہ عورتوں کو سیلف ہیلپ گروپ میں بھرتی کرکے کیتھ رینائر کے حوالے کردیتی تھی جہاں وہ خواتین کو جنسی تسکین کے لیے استعمال کرتا تھا۔
اٹارنی جنرل کے مطابق اس کام میں اداکارہ جنسی عمل کی تکمیل کے لیے کیتھ رینائر کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث ہیں۔
دونو ں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اگر دونوں قصور وار ٹھہرتے ہیں تو انہیں کم از کم 15 سال قید ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button