ایڈیٹرکاانتخاب

امریکیوں کو خصوصی مراعات ہم نے نہیں دیں ،نیٹو سپلائی روکی اور شمسی ائیر بیس خالی کرایا پھر بھی پیپلز پارٹی پرسی آئی اے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے :حنا ربانی کھر

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ شمسی ایئر بیس امریکیوں کے زیر استعمال تھا جو پیپلز پارٹی کی حکومت نے امریکیوں سے خالی کرایا لیکن پیپلز پارٹی پر سی آئی اے کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے ، امریکیوں کو خصوصی مراعات ہم نے نہیں دیں بلکہ نائن الیوں کے بعد دی گئیں ، سلالہ واقعے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی روکی ، امریکیوں کا پاکستان میں داخل ہو کر کارروائی کرنا پاکستان کے لیے شرمناک ہے تو اسامہ بن لادن کا پاکستان میں آنا ملک کے لیے زیادہ شرمناک ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا کہ مریکیوں کو خصوصی مراعات ہم نے نہیں دیں بلکہ نائن الیون کے بعد دیں گئیں ، سلالہ واقعے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی روکی ، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ ملٹری اسٹبلشمنٹ کے اعتراضات پر منظر عام پر نہیں لائی جا رہی ، امریکیوں کا پاکستان میں داخل ہو کر کارروائی کرنا پاکستان کے لیے شرمناک ہے تو اسامہ بن لادن کا پاکستان میں آنا ملک کے لیے زیادہ شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمسی ایئر بیس امریکیوں کے زیر استعمال تھا جو پیپیلز پارٹی کی حکومت نے خالی کرایا لیکن پیپلز پارٹی پر سی آئی اے کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے، میرے دور میں سلالہ حملے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی پر پابندی لگائی ، سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر غیر ملکیوں کو سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ ملٹری اسٹبلشمنٹ کے اعتراض پر منظر عام پر نہیں لائی جا رہی ، اسامہ بن لادن ایبٹ میں مارے گئے تو ہم ہکا بکا رہ گئے ، امریکی ہیلی کاپٹر پاکستان میں داخل ہوئے ، کارروائی کی اور چلے گئے لیکن پاکستانی سکیورٹی اداروں کو اس کا علم نہیں ہوا یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئیے تاکہ عوام حقائق سے آگاہ ہو سکیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button