انٹرنیشنل

امریکہ کی یک طرفہ تجارتی تحفظ پسندی دنیا کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گی: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(آ ئی این پی ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی یک طرفہ تجارتی تحفظ پسندی خود امریکہ اور دوسرے ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی ٹیکس دہندگان کی یونین نے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے نام ایک کھلا خط بھیجا جس میں تجارتی شعبے میں امریکی حکومت کے حالیہ تحفظ پسند اقدامات کی مخالفت کی گئی ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ امریکہ کی یک طرفہ تجارتی تحفظ پسندی بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے جو خود امریکہ اور دوسرے ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی ۔اطلاعات کے مطابق 1100سے زائد اقتصادی ماہرین نے اس کھلے خط پر دستخط کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button