Draft

امریکہ کی جنگ کی دھمکی کے بعد سفارتی تعلقات باقی نہیں رہتے‘احسان اللہ

گوجرانوالہ 27 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکہ دنیا میں دہشت گردی کا پروموٹر اوراسلحہ کا ڈیلر ہے ‘زونل مسؤل جماعۃ الدعوۃ
جماعت الدعوۃ گوجرانوالہ کے زونل مسؤل احسان اللہ نے منی سیڈیم گوجرانوالہ شہدائے کشمیر کانفرس خظاب کرتے ہوئے کہاامریکہ کی جنگ کی دھمکی کے بعد سفارتی تعلقات باقی نہیں رہتے۔امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے اور پاکستانی قوم کے جذبات اس تک پہنچائے جائیں۔امریکہ کے ساتھ قرضوں کے جعلی پیکج ختم کئے جائیں جن سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا۔ہم اربوں ڈالر امریکہ کے منہ پر مارتے ہیں۔۔امریکی سفارتخانے و قونصل خانے بند کئے جائیں۔امریکہ دنیا میں دہشت گردی کا پروموٹر اوراسلحہ کا ڈیلر ہے ۔پاکستان امن پسند ملک ہے ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جب امریکی صدر ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے گا تو پاکستان کا ایک ایک بچہ ملک کی سالمیت کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہے۔پاکستان کے بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔بھارت کو خطہ کا تھانیدار بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ غیور پاکستانی قوم کسی قسم کی جارحیت کے مقابلہ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے امریکہ کی شہ پر کوئی حماقت کی تو ہمارے بارڈ ر کھلے ہیں۔ ہم برملا اعلان کرتے ہیں کہ جس دن بھارت کی طرف سے افغانستان سے کوئی حملہ کیا اسی دن بھارت کو اسکی شرارتوں کا سبق سکھائیں گے۔حکومت امریکی سفارتخانہ تب تک بند رکھے جب تک امریکہ معذرت نہ کرے اور بیان واپس نہ لے۔پاکستان کا وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ موخر نہیں بلکہ منسوخ کرنے کا اعلان کریں۔چین اور روس کے ساتھ خارجہ پالیسی،تعلقات کو مستحکم کیا جائے۔نیٹو سپلائی اورافغانستا ن میں امریکی فورسز کا اسلحہ،سامان،خوراک مکمل بند کی جائے۔بھارت اور افغانستان کے تجارتی راستوں کی قطعا اجازت نہیں ہونی چاہئے۔اگر حکومت پاکستان کے عوام کی خود مختاری کو تحفظ نہیں دیتی تو یہ بہت بڑا جرم سمجھا جائے گا۔مطالبات نہ مانے گئے تو پھر بہت بڑے دھرنے ہوں گے۔کہ حکمران بھارت کو آنکھ دکھائیں،سی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button