پاکستان

امریکہ کا اہم شخصیت کو ویزہ دینے سے انکار, پاکستان نے بھی بڑا علان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو امریکہ کے ویزا کے اجراءمیں غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی اقوام متحدہ کے تحت نیو یارک میں انٹر پارلیمانی تقریب میں شرکت ناممکن ہوگئی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور سنیٹر صلاح الدین ترمزی پر مشتمل سینٹ کے وفد نے 13، 14 فروری کو اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز نیویارک میں انٹر پارلیمانی مباحثے میں شرکت کرنا تھی۔ چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر مذکورہ وفد کا یہ دورہ کینسل کر دیا گیا ہے۔ سنیٹر رضا ربانی نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کو ویزے کے اجراءسے متعلق امریکی حکومت کی وضاحت تک سینٹ کا کوئی وفد امریکی دورے پر نہیں جائیگا اور نہ ہی سینٹ ، سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی یا سنیٹر کی جانب سے سرکاری طور پر کسی امریکی وفد، رکن کانگریس یا سفارتکار کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو امریکہ کے ویزا کے اجراءمیں غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے جس کے نتیجے میں انکی اقوام متحدہ کے تحت نیو یارک میں انٹر پارلیمانی تقریب میں شرکت ناممکن ہو گئی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور سنیٹر صلاح الدین ترمزی پر مشتمل سینٹ کے وفد نے 13 14 فروری کو اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز نیویارک میں انٹر پارلیمانی مباحثے میں شرکت کرنا تھی۔ چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر مذکورہ وفد کا یہ دورہ کینسل کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے مزید ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کو ویزے کے اجرا سے متعلق امریکی حکومت کی وضاحت تک سینٹ کا کوئی وفد امریکی دورے پر نہیں جائیگا اور نہ ہی سینٹ، سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی یا سنٹر کی جانب سے سرکاری طور پر کسی امریکی وفد، رکن کانگریس یا سفارتکار کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ سینٹ کا اجلاس (کل) پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا، پرائیویٹ ممبر ڈے کے طور پر کارروائی کو نمٹایا جائے گا۔ اس سلسلے میں 36نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،امریکہ کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو ویزہ دینے سے انکار کے معاملے پر بھی بات ہو گی، سخت جوابی ردعمل کے طور پر سینٹ آف پاکستان نے بھی آئندہ پاکستان میں سینٹ اور اراکین سینٹ کی طرف سے امریکی سنیٹرز اور کانگریس کے اراکین کا سرکاری طور پر خیرمقدم نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button