پاکستان
امریکہ پاک افغان سرحد بہتر طور پر منظم کرنے میں مدد کرے: اعزاز چوہدری
واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملے ہورہے ہیں، امریکہ پاک افغان سرحد بہتر طور پر منظم کرنے میں مدد کرے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان میں زیادہ دہشت گردحملے ہوئے، پاک افغان سرحد کا کنٹرول مشکل کام ہے لیکن پاکستان کی طرف سے موثر نظام کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاک افغان سرحد کو بہتر طور پر منظم کرنے میں امریکہ ہماری مددکرے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کاحل عسکری نہیں سیاسی ہے ، سی پیک پاکستان ہی نہیں،خطے میں بھی خوشحالی کا سبب بنے گا۔