امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا پیر کے روز پاکستان آمد سے قبل پاکستان کے حوالے سے بیان دیا۔
جیمز میٹس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں خطے میں قیام امن اور پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی معاونت نہیں کرتا۔
پاکستانی حکام کا مزید کہنا ہیں کہ توقع ہے کہ امریکہ کی پالیسیوں سے بھی ایسے ہی ایکشن کا اظہار ہو گا۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر دفاع خرم دستگیر سے ملاقات متوقع ہے۔