ایڈیٹرکاانتخاب

امریکہ نے شام میں فوج اتار دی،الرقہ پرچڑھائی کی تیاری

دمشق،واشنگٹن (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)، ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے اپنے سینکڑوں میرینز کو خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں تعینات کر دیا ہے جبکہ ذرائع ا بلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ داعش سے لڑائی کے لئے 1000 امریکی فوجی کویت بھیجنے پربھی غور کر رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ملکی فوجیوں کی اس تعیناتی کو شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ قرار دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی داعش کے خود ساختہ دارالحکومت الرقہ میں جاری آپریشن میں حصہ لیں گے اور ان کی تعیناتی عارضی ہے ۔ دوسری جانب شامی علاقے منبج میں امریکی حمایت یافتہ گروہوں کی آپس میں جھڑپیں بند کرانے کی کوشش ابھی جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں امریکی فوج مقامی فورسز کے ساتھ مل کرالرقہ کی جانب پیش قدمی کرے گی۔امریکی ادارے پینٹاگون اور میرینز کور کی جانب سے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی، جگہ یا تعداد کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی البتہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی کی تصدیق کی ہے ۔جبکہ ذرائع ا بلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ داعش سے لڑائی کے لئے 1000 امریکی فوجی کویت بھیجنے پربھی غور کر رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button