“امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنے ہی دفاع کو جلا دیا ہے” — سابق امریکی فوجی انسپکٹر سکاٹ ریٹر کا تہلکہ خیز تجزیہ

: عالمی ڈیسک : نیویارک / واشنگٹن ڈی سی

“امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنے ہی دفاع کو جلا دیا ہے” — سابق امریکی فوجی انسپکٹر سکاٹ ریٹر کا تہلکہ خیز تجزیہ

سابق امریکی فوجی افسر اور اقوامِ متحدہ کے اسلحہ انسپکٹر سکاٹ ریٹر نے ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں امریکی صدر، اسرائیلی عسکری قیادت اور مغربی دفاعی صلاحیتوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “ایران نے اسرائیل کو کاری ضربیں لگائی ہیں، اور امریکی صدر کی ناتجربہ کاری نے خطے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔”

ریٹر کے مطابق:

اسرائیلی بندرگاہ حیفہ مکمل طور پر مٹی کا ڈھیر بن چکی ہے،

بن گوریون ایئرپورٹ بری طرح نشانہ بنایا گیا،

گیس کی تنصیبات ختم ہو چکی ہیں، اور

اسرائیلی فضائیہ محفوظ انداز میں اپنی بیسز سے اڑان بھی نہیں بھر پا رہی۔

آئرن ڈوم ناکام، امریکہ کا اسلحہ ختم: ریٹر نے بتایا کہ امریکہ کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے تیار کردہ دفاعی نظام “آئرن ڈوم” بیکار ہو چکا ہے۔ ایران نے پرانے میزائلوں میں ایسی حکمتِ عملی شامل کی ہے کہ دفاعی نظام الجھ کر رہ جاتا ہے، اور اصل میزائل اپنے ہدف کو کامیابی سے تباہ کر دیتے ہیں۔

امریکی دفاعی ذخائر ختم ہونے کے قریب: ریٹر کے مطابق، “امریکہ کے پاس مزید میزائل دینے کو بچے نہیں۔” ایشیا پیسیفک کمانڈ کے افسران اب پریشان ہیں کہ اگر چین کے ساتھ کشیدگی بڑھی تو امریکہ کس طرح دفاع کرے گا؟

قیادت کی ناکامی، اخلاقی دیوالیہ پن: ریٹر نے کہا کہ امریکی صدر جنگ کو کھیل سمجھ بیٹھے ہیں۔ ان کی قیادت ناتجربہ کار اور مشیروں کا حلقہ غیر سنجیدہ ہے۔ “وہ شخص جو امن کی بات کرتا ہے، پھر اچانک جنگ چھیڑ دیتا ہے، وہ لیڈر نہیں،


وی او سی پنجابی
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/008/190625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں