ایڈیٹرکاانتخاب

امریکہ نے اپنی سنائی ہم نے اپنی سنا دی- وزہر اعظم

لندن(نیوز وی او سی آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ا پنے موقف کااظہارکیاہم نے بھی اپنے موقف کااظہارکردیاہے،ہم سمجھتے ہیں ہمارا موقف درست ہے اس کا اثر ہوگا۔
امریکہ اور چین کے ساتھ دوستی 70 سالوں پر محیط ، بیجنگ کے ساتھ ہماری د وستی اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون میں تبدیل ہوگئی ہے: شاہد خاقان عباسی
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ ممکن نہیں،آئین میں ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ نہیں ہوتی،کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں ہے،نہ ہی فارورڈبلاک ہے نہ ہی ایسی کوئی کوشش جاری ہے,نواز شریف اور شہباز شریف تیس سال سے ایک ہی پیج پر ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مردم شماری ہوگئی ہے اب حلقہ بندیاں ہونی ہیں امیدہے بل پراتفاق ہوجائےگا،تمام جماعتوں سے بل کی منظوری کیلیے کہاہے ا میدہے منظورہوجائےگا،بل کی منظوری کیلیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب مجھے بھی جانتے ہیں اور میں بھی انہیں جانتاہوں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button