امریکہ نےپاک بھارت کشیدگی ،مسئلے کا حل بتادیا،اُڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے باہمی اختلافات اور تنازعات سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گزرے چند سالوں میں پاک بھارت سفارتی تعلقات میں بہتر آئی تھی جو ایک بار پھر کشیدگی کی زد میں ہے ، امید ہے دونوں ملک خطے کی بہتری کے لئے پیش رفت جاری رکھیں گے۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے ۔اُڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے جوش ارنسٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی دہشتگردی ہو امریکہ اس کی مذمت کرتا ہے۔ ایک سوال پر وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں دہلی یا اسلام آباد سے وائٹ ہاؤس کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments