امریکہ میں مسجد کو آگ لگا کر نذرِ آتش کردیا ، ایک حصہ بری طرح جل کر تباہ
واشنگٹن(نیوز وی او سی آن لائن)امریکہ میں جنونی شخص نے مسجد کو آگ لگا کر نذرِ آتش کردیا ہے، مسجد کا ایک حصہ بری طرح جل کر تباہ ہوگیا۔
ڈیلی میل کے مطابق بیلی ویو کے مشہور اسلامی مرکز میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، 37 سالہ آئزک وائن ولسن نامی شخص نے رات کے کسی پہر مسجد میں داخل ہوکر اسے آگ لگائی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مسجد کو آگ لگائی،فائربریگیڈ کا عملہ جب وہاں پہنچا توآگ نے پوری طرح مسجد کواپنی لپیٹ نے لیا تھا جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ جل کر تباہ ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگانے کے بعد مذکورہ شخص مسجد سے ملحق میدان میں بیٹھا رہا اور اسے اب سیاٹل میں کنگ کاونٹی کے ایک اصلاحی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتارشخص نے مسجد کو آگ لگانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لہٰذا اس پر املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم نفرت پر مبنی جرم کی دفعہ نہیں لگائی گئی۔
دوسری جانب پراسیکیوٹر مائیک ہوگن کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو اس سے قبل بھی مسجد کے معاملات میں مداخلت پر گرفتارکیا جاچکا ہے۔