ایڈیٹرکاانتخاب
امریکہ میں بھی کشمیری سڑکوں پرآگئے،ہیوسٹن میں زبردست مظاہرہ

ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں”فرینڈز آف کشمیر“کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں امریکہ کے مختلف شہروں سے کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی، ان کا مطالبہ تھا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مظالم بند کرائے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔