امریکہ فائرنگ سے رکن کانگریس سمیت تین افراد زخمی
امریکہ: 15جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈ)
پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ ،،،،نامعلوم سفید فام شخص نے کانگریس کی بیس بال ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی،،،،رکن کانگریس اسٹیفن اسکالس شدید زخمی،،حملہ آور گرفتار،2پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے
امریکی ریاست ورجنیا میں ریپبلیکن پارٹی کے ایک سیاست دان سٹیو سکالِس اور ان کے معاونین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی زندگی کو خطرہ نہیں ہے۔پولیس کی ایک ٹویٹ کے مطابق ‘پولیس کئی گولیاں چلائے جانے کے واقعے کی تحقیق کر رہی ہے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔’
ایک عینی شاہد نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سمپسن سٹیڈیم پارک کے قریب واقع بیس بال کے میدان میں گولیاں چلنا شروع ہوگئیں۔ عینی شاہد کے مطابق وہاں پر اس وقت کانگریس کی بیس بال ٹیم پریکٹس کر رہی تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد سے وہاں بہت زیادہ تعداد میں پولیس موجود ہے۔سینیٹر مائک لی نے فوکس نیوز کو ٹیکسٹ میں کہا ہے کہ مسٹر سٹیو سکیلائس کو کولہے پر گولی لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولی مارنے والے نے لمبی بندوق سے حملہ کیا۔وائٹ ہاؤس میں پریس سیکریٹری شون سپائسر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صورتِ حال سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔