امریکہ سے تارکین وطن کی کینیڈا میں آمد
ہفتہ کے دن جب درجہ حرارت منفی 20 درجے سنٹی گریڈ تھا ، تارکین وطن کا 19 افراد پر مشتمل قافلہ پیدل سرحد پار کر کے بوجھل قدموں سے ونی پیگ کے برف زار میں داخل ہوا۔ قافلے کے ایک رکن فرحان احمد نے بتایا کہ سردی سے میرے پاؤں شل ہو گئے تھے اور میں اپنی انگلیاں محسوس نہیں کر سکتا تھا۔ آر ایس ایم پی کے مطابق ہفتہ کے دن 19 اور اتوار کے دن 3 افراد سرحد پار کر کے کینیڈا میں داخل ہوئے۔ احمد کے گروپ نے کینیڈا میں اور کوئی چارہ نہ پا کر 911 پر فون کیا۔ آر سی ایم پی نے انہیں کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی کے دفتر میں پہنچایا جہاں انہوں نے امیگریشن کے لئے درخواستیں جمع کروائیں ۔ مینی ٹوبا انٹر فیتھ امیگریشن کونسل کی ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ریتا چاہل نے بتایا کہ پچھلے چند مہینوں میں سرحد پار کرکے کینیڈا آنے والوں میں معتد بہ اضافہ ہوا ہے۔ صرف جنوری کے مہینے میں 39 ، 40 فائلیں کھولی گئی ہیں۔