انٹرنیشنل
امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 21 افراد ہلاک
واشنگٹن 11 اکتوبر
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے رونما ہونے والے واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکامیں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے کہا ہے کہگزشتہ روز امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 60 واقعات رونما ہوئے جن میں 21 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بیشتر واقعات ریاست الی نوائے، میسوری، کیلیفورنیا اور نیوجرسی میں رونما ہوئے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پچاس افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔