انٹرنیشنل

امریکا کی سپریم کورٹ سے آجرین کو اختیار مل گیا

امریکا کی سپریم کورٹ نے آجرین کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ کسی بھی قانونی کلیم میں وہ اپنے کارکنوں کو انفرادی ثالثی پر مجبور کر سکتے ہیں، آجرین اب کسی بھی ایسے شخص کو ملازمت دینے سے انکار کر سکتے ہیں جو اجتماعی قانونی چارہ جوئی کے اپنے شہری حق سے دستبردار نہیں ہوتا۔
سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ایک ووٹ کے فرق سے سامنے آیا، صدر ٹرمپ کے مقرر کردہ تازہ ترین جج جسٹس نیل گورسُچ نے اس کی تیاری میں اہم کردار اد ا کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گھنٹہ وار اجرت پر کام کرنے والوں کو براہ راست متاثر کرے گا اور اس سے آجرین اپنے خلاف امتیازی سلوک کے اجتماعی مقدموں سے بھی بچ سکیں گے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ملازمین اپنے اہم حقوق کھو دیں گے اور کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button