انٹرنیشنل

امریکا کی ایران دشمنی ختم ہونے والی نہیں:جنرل محمد حسین باقری

تہران(آن لائن) ایران کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ امریکا کی ایران دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ امام خمینی نے امریکا کو شیطان بزرگ قرار دیا تھا اور شیطان اپنی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ توقع رکھنا کہ امریکا اپنے شیطانی نظریات سے باز آجائے اور ہمارے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرے، ہمیں ایسی کوئی توقع نہیں ہے۔ امریکا نے اب تک ہر وہ دشمنانہ اقدام کر دکھایا جو اس کے بس میں تھا اور اس سے زیادہ کی سکت اس میں پائی نہیں جاتی، وہ اس سے زیادہ ایران کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button