انٹرنیشنل

امریکا: پنسلووینیا میں65 انچ برف باری،60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکی ریاست پنسلوینیا میں 65 انچ برفباری سے ساٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج مزید دس انچ برف پڑنے کی پیش گوئی نے گھروں میں محصور شہریوں کی پریشانی بڑھادی ، برطانیہ بھر میں خراب موسم کے باعث سفر دشوار ہوگیا ۔
جھیل کے ساتھ واقع پنسلوینیا کے شہر ایری میں برف باری کا سلسلہ تھمنے سے پہلے رواں ہفتے پانچ فٹ سے زائد برف پڑی ، جس سے گھر کی کھڑکیوں تک برف کا انبار لگ گیا، جبکہ سڑکوں کے کنارے ہٹائی گئی برف کے پہاڑ بنے ہیں ۔
لوگوں کی مدد کےلیے ایمرجنسی نافذ کرکےفوجیوں کو ریسکیو کے کام پر لگایا گیا، اب نیا برفانی طوفان ایری کے مکینوں کا صبر آزمانے آرہاہے جس سے مزید دس انچ برف پڑنے کا امکان ہے ۔
ان دنوں امریکا کا بڑا حصہ خون جمادینے والی سردی کی لپیٹ میں ہے، مشرقی اور مڈویسٹ ریاستوں میں آج پارہ منفی بارہ سے نیچے گرنے کی پیش گوئی ہے ، شدید ٹھنڈ اور سرد ہواؤں کے باعث چار کروڑ 80 لاکھ افرا د کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ادھر برطانیہ میں بھی کہیں بارش تو کہیں برفباری نے مشکلات کھڑی کررکھی ہیں، اسٹین اسٹیڈ اور دیگر ایرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر پھنس کرر ہ گئے ، لیک ڈسٹرکٹ میں بھی بارش کے بعد سڑکوں پر برف جمنے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا، بڑی تعداد میں لوگوں کو گاڑیاں سڑکوں پر ہی چھوڑنا پڑیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button