انٹرنیشنل

امریکا پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کام کے لیے تیار ہے، ترجمان پینٹاگون

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل راب میننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امداد روکی نہیں معطل کی گئی ہے جس کی بحالی کے لیے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ پاکستان سے ہمیں بڑی توقعات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک اور افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں نا ملیں اور نا ہی وہ پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کرسکیں۔
پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد روکی نہیں معطل کی ہے، امداد کی بحالی کے لیے پاکستان کو دہشتگردی کےخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے، اس سلسلے میں پاکستان کو ان تمام اقدامات سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے جو وہ اٹھا سکتا ہے۔ امریکا دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے لئے ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ غیررسمی بات چیت کرتے رہیں گے۔
کرنل راب میننگ نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں امریکا اور اتحادیوں کے ہلاک ہونے والے مجموعی فوجیوں سے زیادہ پاکستان نے اپنے فوجیوں کی جانیں قربان کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button