انٹرنیشنل

امریکا نہ ہوتا تو افغانستان کی صورت حال زیادہ خراب ہوتی: پیوٹن

ماسکو(صباح نیوز)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اگر افغانستان میں نہیں ہوتا تو وہاں امن و امان کی صورت حال آج سے زیادہ خراب ہوتی۔
روسی میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن کا اجلاس کے دوران کہناتھا کہ روس اور امریکا کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں اس معاملے کو معروضی طور پور لینا چاہیے۔ دہشت گردی کے خطرات کے لحاظ سے افغانستان کی صورتحال پہلے سے زیادہ بدتر ہوئی ہے، داعش کی کارروائیاں صورتحال کومزید خراب کررہی ہیں۔روسی صدر نے افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدوں پر طالبان کی موجودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت داعشی دہشت گرد گروہ افغانستان میں قدم جمانا چاہتا ہے، داعش اور طالبان کا جھگڑا بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button