انٹرنیشنل

امریکا میں تشدد واپس نہیں آئے گا، سینیٹر جان مکین

(نیوز وی او سی آن لائن)امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ چاہے جتنے حکم ناموں پر دستخط کرتے رہیں قانون اپنی جگہ موجود ہے ، ان کے کہنے سے امریکا میں یا امریکا کی جانب سے پُرتشدد کارروائیاں نہیں ہوں گی۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ شدت پسندی کا مقابلہ صرف تشدد ہی سے کیا جا سکتا ہے اور انہوں نے اپنے بیان میں خاص طور پر شدت پسند اسلامی تنظیموں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش ایسے کام کر رہی ہے جو ہم نے آج تک نہیں سنے ، تو کیا مجھے تشدد پر یقین نہیں رکھنا چاہئے ۔ دہشت گرد ہمارے لوگوں اور دوسروں کے سر کاٹ رہے ہیں کیونکہ قتل ہونے والوں کا تعلق مشرقِ وسطیٰ میں عیسائیت سے ہے ۔ اس بیان کے رد عمل میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان مکین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کے ہدایت نامے میں کسی بھی پُرتشدد حربے کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں اور اگر کسی کو اس ہدایت نامے میں کسی تبدیلی یا ترمیم کی ضرورت پیش یا نطر آتی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہدایت نامے میں ترمیم کرنے سے پہلے ایک ماہ قبل عوامی جائزے کے لیے پیش کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button