امریکا میں ایٹمی بم سے بھی خطرناک زلزلے کا خدشہ
امریکا 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
سائنسدانوں نے امریکا میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کر کے سب کو چونکا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ ایٹم بم کے حملے سے بھی زیادہ شدید اور خطرناک ہو سکتا ہے۔ جس سے بلند وبالا عمارتیں، ہائی وے اور ریلوے نظام سمیت سب کچھ منٹوں میں تباہ و برباد ہو سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس شدید زلزلے کی جگہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کو قرار دیا ہے۔ امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ دو یا اس سے بھی بڑھ کر ہو سکتی ہے۔ اس شدید زلزلے سے زمین 30 فٹ تک پھٹ جانے کا خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں امریکی افواج نے جاپانی شہر ہیروشیما پر جو ایٹمی بم گرایا تھا اس کی شدت چھ اعشاریہ صفر تھی