امریکا شمالی کوریا سے براہ راست رابطے میں ہے ، ریکس ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ واشنگٹن پیانگ یانگ سے براہ راست رابطے میں ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کے تمام تر راستے کھلے
بیجنگ(دنیاڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ واشنگٹن پیانگ یانگ سے براہ راست رابطے میں ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کے تمام تر راستے کھلے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں شمالی کوریا کے جوہری بحران اور نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ چین سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں