انٹرنیشنل

امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے، روسی صدر ولاد میر پیوٹن

روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس خفیہ معلومات ہیں کہ امریکا شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ گزشتہ ہفتے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے کیونکہ امریکا جھوٹے الزام لگا کر شام کے صدر بشار الاسد کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شام کی حکومت کیمیائی حملوں میں ملوث ہے، روس کے ساتھ شام کے مسئلے پر کشیدگی حد سے زیادہ نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نیوی کی مغربی بحرالکاہل کی جانب پیش قدمی ایک دانشمندانہ اقدام ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن روس کے دورے پر ہیں اور وہ روس کی عسکری قیادت سے بھی تنازعات کے حل پر بات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button