امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے، اعزاز چوہدری
واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرے جو اس نے پہلے نہیں کیا۔
آورڈ کنیڈے اسکول میں پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا پاکستان اور امریکا کے تعلقات وسیع البنیاد ہیں، کسی کو بھی یہ تاریخی تعلقات کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری موٴثر اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لئے بہترین فورم ہے اور پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی مفاد کے تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے پوری انسانیت کے مشترکہ دشمن یعنی ہر طرح کی دہشت گردی کو شکست دینے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے سفارتکاری کی بجائے مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ طاقت کا راستہ اختیار کر رکھا ہے، امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے سہولت کار کا کردار اداا کرے جو اس سے پہلے ادا نہیں کیا۔