انٹرنیشنل
امریکا: اوہائیو کے نائٹ کلب میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک
امریکی ریاست اوہائیو میں نائٹ کلب پر مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے
پولیس کے مطابق اوہائیو کے کیمیو نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،مسلح شخص نے 16 افراد پر فائرنگ کی ،جس میں سے ایک شخص ہلاک،15 زخمی ہو گئے ۔
فائرنگ کے وقت کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے ، فائرنگ کی وجہ اور حملہ آور سے متعلق تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہے ۔