انٹرنیشنل

امریکا اور پاکستان، افغان جنگ کو اپنے لیے استعمال کر رہے ہیں،کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان، افغان جنگ کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، امریکا پاکستانی انٹیلی جنس پر پابندیاں لگائے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی پر اعتراض نہیں لیکن امریکا کی موجودگی افغانستان کے لیے نقصان دہ نہیں سودمند ہونی چاہیے۔
موجودہ صورتحال میں افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان کا سبب بن رہی ہے، امریکی حکمت عملی ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے، امریکا کی موجودگی ہماری مدد نہیں کر رہی، اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہے۔
امریکا کو پاکستان کےعوام کے خلاف نہیں خفیہ اداروں کے خلاف پابندیاں لگانی چاہئیں، اس سے ہی فائدہ حاصل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button