امریکا اور مغربی طاقتیں پاکستان میں غیر سیاسی قووتوں کی حکومت لانے کیلئے سرگرم ہیں
لاہور 12 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نواز شریف زبردستی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم آرمی چیف سیاست سے ہر ممکن طور پر دور رہنے پر بضد ہیں: حامد میر
حامد میر کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغربی طاقتیں پاکستان میں غیر سیاسی قووتوں کی حکومت لانے کیلئے سرگرم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر حامد میر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف زبردستی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم آرمی چیف سیاست سے ہر ممکن طور پر دور رہنے پر بضد ہیں۔
فوج ملک میں کئی بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے اور ان کے حل کیلئے سرگرم ہے۔ ایسے میں فوج سیاست میں ہرگز مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔ تاہم ایک جانب تو نواز شریف اور دوسری امریکا اور مگربی طاقتیں کوشش کر رہی ہیں کہ کسی طرح پاکستان میں غیر سیاسی قووتوں کی حکومت آ جائے۔ اگر پاکستان میں کسی غیر سیاسی قوت کی حکومت آتی ہے تو ایسے میں امریکا اور کچھ دیگر مغربی ممالک اسے خوش آمدید کہیں گے۔






