انٹرنیشنل

امریکا انقلاب پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کی غلطی نہ کرے

تہران (آئی این پی) ایران کے طاقتور محافظین انقلاب کے سربراہ نے امریکا کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ان گارڈز کو دہشت گرد قرار دینے کی غلطی نہ کرے ۔ جنرل جعفری کے بقول امریکا نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو ایران بھی امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دے دے گا، بہتر ہوگا امریکا علاقے میں موجود فوجی اڈے ایرانی سرحدوں سے دور لے جائے ۔ ایرانی دارالحکومت تہران سے اتوار آٹھ اکتوبر کو نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف مزید کوئی پابندیاں عائد کیں یا ایرانی محافظین انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے جیسی کوئی غلطی کی، تو بہتر ہو گا کہ وہ علاقے میں موجود اپنے فوجی اڈے ایرانی سرحدوں سے مزید دور لے جائے ۔ اس حوالے سے ایرانی محافظین انقلاب کور کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے اتوار کو کہا کہ اگر وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی نئے پابندیوں کا فیصلہ کیا، تو پھر امریکا کو خطے میں قائم اپنے فوجی اڈے کو بھی ایرانی سرحدوں سے دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر منتقل کر لینا چاہیے ۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے لکھا ہے کہ جنرل جعفری نے یہ بات اس پس منظر میں کہی کہ ایرانی میزائل دو ہزار کلومیٹر تک کے دائرے میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس وقت امریکا کے ایران کے ہمسایہ ممالک یا خطے کی دیگر ریاستوں میں جتنے بھی فوجی اڈے موجود ہیں، وہ ایران کی قومی سرحدوں سے 500 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button