امراض قلب سے تحفظ دینے میں مددگار غذا
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
مختلف پھلوں اور سبزیوں میں پائے جانے والا ایک جز امراض قلب سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
لنکوپنگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں اور سبزیوں کو شوخ رنگ جیسے سرخ، سبز، اورنج اور زرد دینے والا جز لیوٹین ورم کو روک کر امراض قلب سے تحفظ دیتا ہے۔
اس پہلے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ مختلف پھلوں اور سبزیوں میں موجود بیٹا کیروٹین اور لائیکوپین جسم کے اندر ورم کو روکتی ہیں جو کہ امراض قلب کی بڑی وجہ بنتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران خون کی شریانوں کے امراض کے شکار دو کے قریب مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ادویات کے استمعال، طرز زندگی میں تبدیلی اور دیگر عوامل کے باوجود جسم کے اندر ورم موجود رہتا ہے۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لیوٹین ورم کا باعث بننے والے عناصر کی شرح میں کم کرتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ خون میں لیوٹین کی شرح جتنی زیادہ ہوگی، ورم کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔
اب محققین اس حوالے سے مزید تحقیق کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ جان سکیں کہ لیوٹین سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال جسمانی دفاعی نظام پر کس حد تک مثبت ہوتا ہے۔
یہ تحقیق طبی جریدے جرنل Atherosclerosis میں شائع ہوئی۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔