ایڈیٹرکاانتخاب

امداد روکی تو دہشتگردوں سے لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امداد روکی گئی تو دہشت گردوں سے لڑنے سے متعلق پاکستان کی صلاحیت متاثر ہوگی اور پھر ان دہشت گردوں سے امریکا کو لڑنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جن خیراتی اداروں پر امریکا نے پابندی لگائی ہے ان کا کنٹرول حکومت سنبھال لے گی۔
وزیراعظم کا اسلام آباد میں مغربی خبر رساں ادارےکو انٹرویو میں کہنا تھا کہ دورہ امریکا میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو گرم جوش پایا۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جن سے بات چیت کی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدرٹرمپ کے ٹوئٹ کا کوئی رسمی مطلب نہیں تاہم جس لہجہ میں بات کی گئی وہ ناقابل قبول ہے۔
ہم نےانسداد دہشت گردی کے لیے امریکی لاجسٹکس کو آزادانہ نقل وحمل کی اجازت دی۔ اگر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، اتحادی معاونت فنڈکی ادائیگی نہیں کی جاتی تو اس سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی ہماری صلاحیت کمزور ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو یہ تسلیم کرنا چاہیے اور جن دہشتگردوں سے ہم نہیں لڑیں گے، ان سےامریکا کو لڑنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button