پاکستان

امجد صابر ی کے قاتلوں سمیت ان دہشتگردوں کو پھانسی دیدو‘ آرمی چیف نے حکم دیدیا

’راولپنڈی (نیوز وی او سی آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشتگردوں کی پھانسی کی توثیق کردی ۔
محکمہ فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ کے مطابق یہ دہشتگردمسلح افواج اورقانون نافذ کرنیوالےاداروں پرحملوں میں ملوث ہیں، ان دہشتگردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں،یہ دہشت گرد معصوم شہریوں،پشاور کے ایک ہوٹل پر حملے میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق پھانسی پانے والے دہشتگرد اسحاق اور محمد عاصم معروف قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث تھے جبکہ سزا پانیوالوں میں محمد عارش، محمد رفیق، حبیب الرحمان، محمد ضیاض ، اسماعیل شاہ ، فضل محمد ، حضرت علی اور حبیب اللہ شامل ہیں۔،یہ10 دہشت گرد مجموعی طور پر62افراد کے قتل میں ملوث تھے، مجرموں نے 5شہریوں ، 11پولیس اور 46ایف سی کے اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔ان تمام لوگوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنارکھی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button