امانیہ میں 15پاکستان نوجوان بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا، حکومت پاکستان بے خبر
ررومانیہ ۔ 15مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
بی بی سی کی رپوٹ کے مطابق پاکستان کے پندرہ نوجوانوں کو رومانیہ میں بحری قزاقوں نے اغوء کر لیا ہے ، یہ تارکین وطن سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر یورپ جا رہے تھے ۔ اغوء کئے گئے پندرہ افراد میں سے سات کا تعلق وادی سوات سے ہے ۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختف علاقوں سے تعلق رکھنے پندرہ افراد مبینہ طور پر بہتر مستقبل کی تلاش میں سات ماہ سے ترکی گئے تھے ۔ یہ لوگ ترقی سے اٹلی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ رومانیہ میں بحری قزاقوں نے انہں اغواء کر لیا ۔ ان مغوی افراد میں سوات کے علاقہ برہ بانڈئی کا 22سالہ رحمت علی بھی شامل ہے رحمت علی کے گھر والے احتجاج کرتے ہوئے فو ٹو لیک۔ذرائع کے مطابق استنبول میں اغوا برائے تاوان ما فیا کے ہاتھوں 6پاکستانی نوجوان کا بہیمانہ قتل کر دیا گیا ہے ۔