امام خمینی کے مزاراورایران پارلیمینٹ پر حملہ

ایرانی پارلیمینٹ اور امام خمینی کے مزار پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک گارڈ ہلاک ہو گیا جبکہ2ارکا ن اسمبلی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے .متعدد افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد تہران کے جنوب میں واقع امام خمینی کے مزار پر بھی حملہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق 3 حملہ آوروں نے ایرانی پارلیمینٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔ پورٹ کے مطابق سیکورٹی حکام اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور اب تک ایک گارڈ ہلا یک جبکہ 2 ارکا ن اسمبلی سمیت 8افراد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں نے پارلیمینٹ میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور وہاں موجود سیکورٹی گارڈ کو زخمی کر کے عملے کے کئی افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔دوسری جانب ایرانی پارلیمینٹ پر حملے کے کچھ ہی دیر بعد تہران کے جنوب میں واقعہ امام خمینی کے مزار پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔