Draft
الیکشن ہوئے توعمران خان کے مقابلے میں کھڑی ہوں گی:عائشہ گلالئی
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوئے توعمران خان کے مقابلے میں کھڑی ہوں گی مجھے کسی کا ٹکٹ نہیں چاہیے،3،4 مہینے بعد لائحہ عمل کااعلان کروں گی۔
لاہور میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پردھرنا نیک مقصد کےلیے ہوالیکن طریقہ کارسے متفق نہیں سڑکیں بند کرنا غلط تھا آرمی نے جس افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کیااسے خراج تحسین پیش کرنا چاہیے،راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ جلد ازجلد سامنے آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہروقت دھرنے اور ہڑتالیں ہوتی رہتی ہیں سپورٹس کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔عائشہ گلالئی کہتے ہیں کہ اس ملک کیلیے نہ آصف زرداری،نہ نواز شریف اورنہ ہی عمران خان ٹھیک ہیں۔