پاکستان
الیکشن کے بعد میں پی ٹی آئی سمیت دیگر سے اتحاد ہوسکتا ہے، بلاول
اسلام آباد / واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات تنہا لڑے گی تاہم الیکشن کے بعد تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد پر غور کر سکتی ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کوعالمی سطح پرسازشوں اور مشکل صورتحال کاسامنا ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان کی قیادت اندرونی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر دنیا کے تحفظات دورکرے اور پاکستان کااجلا چہرہ پیش کرے۔