ایڈیٹرکاانتخاب
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے امیدواروں کودیواروں پرتشہیری مہم چلانے سے روک دیا
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ نے امیدواروں کودیواروں پرتشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل درآمد کرائے،بینراورپوسٹرزلگنے چاہییں تاکہ لوگوں کوامیدوارکاپتا چل سکے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پرچلائے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمے داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمے داری نبھا سکیں۔