پاکستان

الیکشن کمیشن کا نادرا کو خط ارسال،این اے 120 کا فنگرپرنٹس بائیو میٹرک ڈیٹا طلب کرلیا

اسلام آباد 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
الیکشن کمیشن نے نادرا سے این اے 120کا بائیو میٹرک ڈیٹا طلب کرلیا ہے،جس کیلئے الیکشن کمشین نے نادرا کو خط لکھ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے نادرا سے ووٹرزکا مکمل اورتفصیلی بائیومیٹرک ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نادرا کواین اے120 کے ووٹرزکے مکمل فنگرپرنٹس کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے120 کے29 ہزارسے زائد ووٹرزکا فنگر پرنٹس ڈیٹا دستیاب نہیں۔ این اے 120 کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 21ہزار 786 ہے۔ جس میں 29ہزار607 ووٹرز کےفنگرپرنٹس بائیو میٹرک ڈیٹا موجود نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button