الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کو 13 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے دانیال عزیز کو 13جون تک کی مہلت دے دی۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کی ۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے دانیال عزیز سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا جواب جمع کرائیں گے.جس پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں میرے خلاف توہین عدالت کی درخواست پردکھ ہوا ہے.میں وہ شخص ہوں جس نے عدلیہ کی خدمت کی ہے.میں نے تو کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی سماعت کا اختیار رکھتا ہے.میرے بیان کو توڑموڑ کرپیش کیا گیا۔توہین عدالت کا نوٹس ابھی ملاجواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائےمیں اس درخواست کا جواب دینا چاہتا ہوں۔الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کو 13 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔