پاکستان
الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے آزمائشی تجربے کواطمینان بخش قراردیدیا
اسلام آباد 18 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے آزمائشی تجربے کواطمینان بخش قراردیدیاہے ،حلقے کے 39پولنگ سٹیشنوں کے بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے استعمال کانتیجہ88فیصدرہا،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں بائیومیٹرک ویریفکیشن مشینوں کاپہلاآزمائشی تجربہ انتہائی کامیاب رہاہے ،حلقے کے 39پولنگ سٹیشنوں پر100بائیومیٹرک مشین آزمائشی تجربے کیلئے رکھی گئی تھیں اوربائیومیٹرک ویریفکیشن کارزلٹ88فیصدرہاہے جبکہ 12فیصدووٹروں کی تصدیق مشینوں کے ذریعے نہ ہوسکی ،الیکشن کمیشن کے مطابق بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جلدہی جاری کی جائے گی۔