الیکشن بل 2017ء قانون بن گیا، صدر مملکت نے دستخط کر دیے
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) صدر مملکت نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کئے گئے الیکشن اصلاحات بل کی منظوری دے دی، بل کے مسودے پر صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پارٹی سربراہ بننے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے۔
ملک میں کسی قسم کی سیاسی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن اصلاحات بل پیش کیا تو اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراوکر کے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ شدید نعرہ بازی بازی بھی کی گئی تاہم بل کو بھاری اکثریت سے منطور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد الیکشن بل 2017ءکو صدرِ مملکت ممنون حسین کے پاس بھیجا گیا جنہوں نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق نا اہلی کی مدت بھی 5 سال سے زائد نہیں ہو گی جبکہ نا اہل فرد کو پارٹی کا سربراہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔