پاکستان

الیکشن اصلاحات بل کی منظوری، سندھ ہائیکورٹ نے 13 نومبر کو جواب طلب کرلیا

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن اصلاحات بل 2017 کی منظوری پر چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی اور 17 سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن اصلاحات بل 2017 کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے بعد عدالت نے بل کی منظوری پر چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی سمیت 17 سیاسی جماعتوں سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو 13 نومبر کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button