پاکستان
اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا، وزیراعظم نوازشریف
پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم نوازشریف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد اپنے ردعمل میں عدالتی فیصلے پر من و عن عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر رکھا۔
وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شکرانہ ، مبارکیں اور محبت کا اظہار، سب تعریفیں اور بڑائی اللہ کی ذات کے لیے ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کئی مہینےسماعت کےبعد کورٹ کاتحقیقات کاحکم دینا درخواست گزاروں کی شکست ہے، درخواست گزار 4 مہینے میں اپنا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔