پاکستان

اللہ آپ کی عزت میں اضافہ کرے اور درجات بلند فرمائے-مبزر لقمان

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) بیرسٹر شہزاد اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ 2017ءمیں برطانیہ میں ایک قانون آ گیا ہے جس کے تحت اگر پاکستان میں نواز شریف اور ان کے بچوں پر جرم ثابت ہو گیا تو لندن کی جائیداد بھی واپس آئے گی اور ان کی برطانوی شہریت بھی منسوخ ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ 2017ءمیں برطانیہ میں ایک قانون آ گیا ہے جس کے تحت نواز شریف کی لندن میں پڑی پراپرٹی واپس آ جائے گی اور اگر ان کے بچوں نے برطانیہ کی شہریت اس جائیداد کے بل بوتے پر حاصل کی ہے جو کہ میرے خیال میں لی ہے تو ان کی شہریت بھی منسوخ ہو جائے گی۔
نواز شریف بار بار کہتے ہیں کہ ان پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا لیکن اگر پاکستان میں ان کے خلاف جرم ثابت ہو گیا اور اس کے بعد پاکستانی حکومت اور نیب نے اس کی پیروی کی تو نواز شریف کے بچوں حسن اور حسین نواز کی برطانوی شہریت بھی ختم ہو سکتی ہے۔
بیرسٹر شہزاد اکبر کی یہ بات سن کر پروگرام میں شریک معروف صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان نے کہا کہ شہزاد صاحب آپ نے جمعة الوداع کے دن اتنی اچھی خبر سنائی ہے، اللہ آپ کی عزت، درجات اور رتبے میں اضافہ کرے۔ یہ سن کر اینکرپرسن محمد مالک بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button