القاعدہ اوردیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا:یمنی فوج
صنعاء(این این آئی)یمن کی سیکیورٹی فورسز نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے جنوب مشرقی گونری شبوہ کے عزان ڈئریکٹوریٹ سے القاعدہ کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اہم مرکز پر قبضہ کر لیا ۔
عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج نے جار ی کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یمن کی الشبوانیہ ایلیٹ فورس نے3س روز قبل عزان کے علاقے میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کیا۔ اس آپریشن میں مقامی مزاحمتی ملیشیا اور عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل تھی۔دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شبوہ گورنری کے اہم علاقوں وادی رفض، الصعید ڈاریکٹوریٹ اور دیگر مقامات کو القاعدہ کے جنگجوؤں سے پاک کر لیا گیا ہے۔ کارروائی دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ان کے بنکر تباہ کر دیے گئے ۔یمنی فوج کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور دوسرے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ سنگلاخ پہاڑوں، پیچیدہ اور خطرناک راستوں اور مخصوص جغرافیائی ماحول کی وجہ سے شبوہ گورنری میں الحوطہ اور الصعید کے بعد عزان سب سے مشکل مقام تھا۔
واضح رہے کہ شبوہ گورنری میں یمنی فوی کی یہ تازہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں القاعدہ کے ایک مقامی کمانڈر ناصر بامدوخ البوبکری العولقی کو مبینہ طور پر امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے وادی رفض میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔